لاہور: پنجاب کے ضلع چکوال میں سی سی ڈی کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 9 سالہ معصوم بچی ہانیہ احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والی 9 سالہ ہانیہ احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی پر ہونے والے ظلم کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث معصوم بچی کے گردوں اور دل نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جو اس کی فوری موت کی وجہ بنا۔
رپورٹ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر مجموعی طور پر 11 نشانات ملے ہیں، فائرنگ کی شدت کی وجہ سے اس کا دایاں پھیپھڑا شدید ترین متاثر ہوا، گولیوں کی زد میں آنے سے بچی کا جگر، اور چھوٹی و بڑی آنتیں بھی پوری طرح متاثر ہوئیں۔
9 سالہ ننھی ہانیہ کے جسم کو 11 گولیوں نے چھلنی کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ

