خان پور (رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر )
پل اڈہ 92 ون ایل سے پل اڈہ 121 ون ایل تک پانی چوری کا سلسلہ جاری، کارروائی نہ ہونے پر کاشتکار پریشان
92 ون ایل/121 ون ایل: پل اڈہ 92 ون ایل سے پل اڈہ 121 ون ایل تک نہری پانی کی مبینہ چوری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مقامی کاشتکاروں اور علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار متعلقہ حکام کو نشاندہی اور شکایات درج کروانے کے باوجود تاحال مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر میٹ اسماعیل کی سرپرستی میں پانی کی غیر قانونی تقسیم کی جا رہی ہے، جس کے باعث نہر کے آخری سروں پر واقع زمینوں کو مقررہ مقدار میں پانی نہیں مل رہا۔ متاثرہ کسانوں نے شکایت کی ہے کہ پانی کی کمی سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے علاقہ مکینوں نے محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر پانی چوری کے الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ کسانوں کو ان کا جائز حق مل سکے۔

