کیچ (نامہ نگار)
دشت کے علاقے نریان ڈن اور بندرگاہ کے درمیان مقامی افراد نے آج صبح ایک لاش دیکھی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاش کی شناخت اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

