بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
بحرہ بلوچ میں مکران ساحل پر تقریباً 20 کلومیٹر علاقے میں خام تیل پھیلنے کی اطلاعات ہیںلیکن اس کی اب تک مقامی سطح پر تصدیق کی خبر ہم تک نہیں پہنچ سکی ہے۔کہا جارہا ہے کہ خام تیل کا یہ پھیلائوضلع گوادر کے مغربی ساحل پرہواہے۔یہ اطلاعات حکومت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ساحل پرخام تیل جمع ہونے سے سمندری حیات اور ماہی گیری کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔اس سلسلے میں پاکستانی میڈیا میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سے منسلک بیان میں کہا گیا ہے کہ آلودگی کا معاملہ ممکنہ طور پرآبنائے ہرمز کی کشیدگی سے منسلک ہوسکتا ہے، ہوسکتا ہے مغربی سمت سے چلنے والی تیز ہوائیں تیل کو مکران کے ساحل تک لائی ہوں۔

