چکوال (جلیل نقوی)
نقشہ منظوری کے بغیر تعمیرات کے خلاف ضلع انتظامیہ کے احکامات پر بلدیہ چکوال نے کارروائی کرتے ہوئے ایمپوریم کے سامنے واقع حسیب مارکیٹ کو سیل کر دیا ہے۔ بلدیہ کے انفورسمنٹ انسپکٹر چوہدری اویس نیر نے عملہ کے ہمراہ موقع پر کارروائی کی اور مارکیٹ کو بند کیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام غیر قانونی تعمیرات کے تدارک اور بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ افراد کو قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

