سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
پسرور ڈسکہ روڈ پر عرصہ دراز سے زیر تعمیر پلی نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔بتایا گیا ہے کہ موضع جودھالہ میں فوتگی پر آیا ہوا 23 سالہ نوجوان نامکمل پلی سے گر کر خود لقمہ اجل بن گیا۔ حادثے کے بعد نوجوان کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور پہنچا دی گئی، یہاں جواں سالہ بیٹے کی ناگہانی موت پر لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔عوامی حلقوں نے اس حادثے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کئی سالوں سے زیر تعمیر اس پلی کا کام کیوں مکمل نہیں ہو سکا اور اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

