میاں چنوں: بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
گاؤں 96/15 ایل کے قریب کھیتوں سے ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی ابتدائی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو قریبی گاؤں 92/15- ایل کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔
پولیس تھانہ صدر نے کارروائی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

