بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹ ورک)
سوئی میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک خاتون کو ق ت ل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کے شوہر اور سوتیلے بیٹوں پر قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر جنازے کی نماز ادا کیے بغیر جلدی میں دفنا دیا گیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور حقائق جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی متوقع ہے۔ سرکاری سطح پر تصدیق ہونے تک واقعے کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہے

