سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
حکومت پنجاب کی طرف سے تمام موٹر بائیک استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے ایک نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے جو بندہ بغیر ہیلمٹ کے مین شاہراہِ پر موٹر سائیکل چلائے گا اس کی موٹر بائیک قانون کے تحت
چوبیس گھنٹے کے لئے ضبط کر لی جائے گی چوبیس گھنٹے بعد اپنے اصل کاغذات دیکھا کر موٹر بائیک حاصل کی جا سکی گی۔ موٹر بائیک ضبط کرنے کے لیے پٹرولنگ پولیس کو اختیار دے دیا گیا ہے۔ پٹرولنگ پولیس نے لوگوں کو تنبیہ کی ہےکہ احتیاط کریں اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

