سیالکوٹ: (سلیم احمد اعوان شیخو )
پاکستان میں آئرلینڈ کی تعینات سفیر میری اونیل نے آج سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا تاکہ مقامی تاجر برادری سے ملاقات کی جائے اور باہمی تجارت کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ایس سی سی آئی کے صدر سید احتشام مظہر،ایس وی پی میاں مراد ارشد، وی پی سلیمان شیخ، سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، صدر ویمن چیمبر آ ف کامرس ڈاکٹر مریم صدیقہ اور ایگزیکٹو باڈی ممبران نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت 700 ملین یورو تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے براہ راست بزنس ٹو بزنس روابط قائم کرنے، تجارتی وفود کے تبادلے اور سیالکوٹ کو کھیلوں کے مزید سامان، آلات جراحی، ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات برآمد کرنے میں مدد کرنے کے لیے آئرش چیمبر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی تجویز پیش کی۔ میری او نیل، آئرش سفیر نے سیالکوٹ کی مشہور سیلف ہیلپ انڈسٹری کی تعریف کی۔

