نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
نواب شاہ آرٹس کونسل آف شہید بینظیرآباد کا جنرل باڈی اجلاس کونسل کے دفتر میں صدر عزیز الحسن صدیقی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں تنظیمی، انتظامی اور فنی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جنرل سیکریٹری آصف خان، انوار الحسن صدیقی، ایگزیکٹو کمیٹی چیئرمین نفیس احمد آرائیں، راؤ محمد انور، عارف بلوچ، توقیر حسین، تصور الحسن سید، انوار حسین انجم نقوی، مولا داد بلوچ، گلو گلشن، ارشد علی شیخ سمیت دیگر اراکین اور فنکاروں نے شرکت کی۔صدرِ اجلاس عزیز الحسن صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل خطے میں فنونِ لطیفہ، ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھے گی۔ اجلاس میں ادبی نشستوں، مصوری کی نمائشوں، موسیقی کی محافل، تھیٹر پروگرامز، تربیتی ورکشاپس اور ثقافتی تقریبات کے انعقاد سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

