Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹرمپ کو جھٹکا، امریکی عدالت نے ایچ ون بی (H-1B ) ویزا کی درخواست کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس وصولی روک دی

      ایلون مسک تاریخ کے پہلے ‘ٹریلینر’ بننے کو تیار؟ دولت کا حجم ہوش اڑا دینے کے لیے کافی!

      پاکستان نے 16 ماہ میں 6 نئے سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے، بھارت پر مسلسل نگرانی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ: رپورٹ

      رات بھراے سی چلانے والوں کے لیے الرٹ ، ان غلطیوں سے اے سی جلد ہوسکتی ہے خراب، بجلی کی ہوگی کھپت

      لاہور میں رینٹ ای بائیک سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کوکین کوئین ‘پنکی’ کیس: سرکاری وکیل نے پولیس تفتیش پر سنگین سوالات اٹھادئیے، انوسٹی گیشن انچارج ایس پی تبدیل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: سندھ پولیس کی جانب سے منشیات فروش ملزمہ انمول عرف ‘پنکی’ کے خلاف قتل کے مقدمے میں پیش کیا گیا عبوری چالان خود پولیس کی اپنی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا۔ چالان میں سنگین کوتاہیوں اور شواہد کی گمشدگی پر سرکاری وکیل نے خود ملزمہ کے حق میں دلائل دے کر پولیس کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔
    جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جب چالان پیش کیا گیا تو ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عارف سیتائی نے تفتیشی افسر کی غفلت پر اعتراضات کی لائن لگا دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ:
    وقوعہ اور مقدمے کے اندراج میں ایک ماہ جبکہ چارج شیٹ جمع کروانے میں 12 دن کی غیر معمولی تاخیر کی گئی۔
    تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے میں غفلت برتی، جو مقتول اور ملزمہ کے روابط ثابت کرنے کے لیے اہم تھی۔
    آزاد چشم دید گواہان کو تلاش کرنے یا ان کے بیانات ریکارڈ کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔
    مقتول کے اعضاء کی کیمیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، جس کے بغیر کیس کا نتیجہ خیز ہونا ناممکن ہے۔
    پراسیکیوٹر نے ان تمام وجوہات کی بنا پر تفتیش کو نامکمل قرار دیا اور ہدایت کی کہ مزید شواہد اکٹھے کیے جائیں۔
    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کا تبادلہ
    اس ہنگامہ خیز صورتحال کے بعد محکمہ پولیس میں بھی ہلچل مچ گئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فتح محمد شیخ کو عہدے سے ہٹا کر کمانڈنٹ سپیشلائزڈ کمانڈو ٹریننگ سینٹر سکرنڈ تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ شاہجہان کو نیا ایس پی انویسٹی گیشن سٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔
    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ یہ تبادلے معمول کا حصہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس پی کی تبدیلی کے باوجود ‘پنکی کیس’ کا تفتیشی افسر تبدیل نہیں ہوا ہے۔
    اس کیس میں پولیس کی جانب سے شواہد کو ضائع کرنا اور سرکاری وکیل کا پولیس چالان پر شدید تحفظات کا اظہار، کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ کیا یہ محض تفتیشی غفلت ہے یا انصاف کے حصول میں کوئی بڑی رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ ‘پنکی’ کو سزا ملے گی یا یہ کیس بھی پولیس کی ناقص تفتیش کی نذر ہو جائے گا۔

    Related Posts

    ڈی ایس پی کامرکزی جلوسِ یومِ عاشورہ کے روٹ کا معائنہ 

    نواب شاہ آرٹس کونسل آف شہید بینظیرآباد کا جنرل باڈی اجلاس

    بس کی ٹکر،تین موٹرسائیکل سوارشدیدزخمی

    مقبول خبریں

    کوکین کوئین ‘پنکی’ کیس: سرکاری وکیل نے پولیس تفتیش پر سنگین سوالات اٹھادئیے، انوسٹی گیشن انچارج ایس پی تبدیل

    ‘ڈیل’ کا راگ یا ‘خیالی پلاؤ’: ٹرمپ کے 37 دعوے، مگر ایران کے ساتھ امن ابھی بھی خواب!

    ٹرمپ کا ’فتح‘ کا دعویٰ: امریکا ایران کے ساتھ ’تاریخی معاہدے‘ کے بالکل قریب، نیتن یاہو کی مخالفت کے باوجود پیش قدمی48 گھنٹے اہم

    آبنائے ہرمز میں امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر تباہ، پائلٹ محفوظ؛ حادثے کی وجوہات پر پردہ برقرار

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل روڈولف ہیکل کی اہم ملاقات، دفاعی تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق

    بلاگ

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.