Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

      پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ترکیہ کے وزیر خارجہ کا بنگلہ دیش دورہ، وزیر اعظم طارق رحمان اور جماعتِ اسلامی کی قیادت سے کی ملاقات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان جمعرات کی شب تین روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچے تھے۔ جمعہ کو انہوں نے خلیل الرحمٰن کے ہمراہ روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

    ڈھاکہ: ترکیہ اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں مزید گہرائی آ رہی ہے۔ ڈھاکہ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جماعتِ اسلامی کے لیڈران سے بھی ملاقات کی۔

    بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی قیادت والی عوامی لیگ حکومت کے خاتمے کے بعد کچھ عرصے تک محمد یونس کی حکومت اقتدار میں رہی۔ حالانکہ، رواں سال فروری میں جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی حکومت دوبارہ اقتدار میں آ گئی۔ بی این پی کے اقتدار میں آنے کے بعد بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔ ملک کا جھکاؤ ترکیہ اور پاکستان جیسے ممالک کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

    شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے پر مبارکباد

    جمعہ کے روز نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے ایک وفد نے بھی ڈھاکہ میں ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت پارٹی کے کنوینر ناہد اسلام کر رہے تھے۔ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا، ’’وزیر خارجہ فیدان نے این سی پی کی قیادت کو جولائی انقلاب میں ان کے اہم کردار پر مبارکباد دی، جس کے نتیجے میں شیخ حسینہ حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔‘‘

    جماعتِ اسلامی کے لیڈران کے ساتھ تبادلۂ خیال

    ترکیہ کے وزیر خارجہ نے جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کی قیادت میں چھ رکنی وفد سے بھی ملاقات کی۔ جماعتِ اسلامی نے ایکس پر ملاقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گفتگو باہمی مفاد کے مختلف امور پر مرکوز رہی، جن میں صنعت، تجارت، تعلیم، صحت کی سہولیات اور دفاعی شعبے میں تعاون کا فروغ شامل تھا۔

    Related Posts

    ایران کا مضبوط ہونے پرفخر، جنگ خاتمے کے لیے معاہدے پر راضی نہیں ہوا :ٹرمپ

    دہلی ہوٹل میں آتشزدگی: مسلمان نوجوانوں کی حاضر دماغی اور بہادری نے درجنوں لوگوں کی جان بچا لی

    بیروت:جنگ بندی کے باوجود خونریزی: اسرائیلی حملے میں لبنانی بریگیڈیئر جنرل سمیت 3 فوجی شہید

    مقبول خبریں

    ایران کا مضبوط ہونے پرفخر، جنگ خاتمے کے لیے معاہدے پر راضی نہیں ہوا :ٹرمپ

    دہلی ہوٹل میں آتشزدگی: مسلمان نوجوانوں کی حاضر دماغی اور بہادری نے درجنوں لوگوں کی جان بچا لی

    یوٹیوبر ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف مقدمہ درج، گرفتار کرلیا گیا

    رہبر اعلیٰ کے نام فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی خط اور وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام ہے، محسن نقوی

    بھارت ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، شریس آئیر کپتان، 15 سالہ ویبھو سوریاونشی ٹیم کا حصہ ہونگے

    بلاگ

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    بلوچستان کے عام شہری آج بھی بنیادی ضروریات کے لیے پریشان

    بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور عوامی بے چینی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.