میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خانیوال عابد وڑائچ نے میاں چنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امن کمیٹی کے اراکین، علماء کرام اور لائسنس داران سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے انتظامات، سکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔ڈی پی او خانیوال عابد وڑائچ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس، انتظامیہ، علماء کرام، امن کمیٹی کے اراکین اور لائسنس داران باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے تاکہ محرم الحرام کے تمام پروگرام پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

