میاں چنوں (رپورٹ عاصم کمال):
بورا روڈ پر واقع اقبال میڈیکل سٹور پر 6 مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران ملک ناصر اور محمد ندیم پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ملزمان نے دکان کے شیشے توڑ دیے اور دکاندار کے بھائی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔ ون فائیو (15) پر اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

