سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔ حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔

