نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)سکرنڈ قومی شاہراہ پر بینظیر انٹرچینج کے قریب تیز رفتار مزدا بے قابو ہو کر الٹ گیا ، کراچی مویشی منڈی سے واپس آنے والے 10 سے زائد تاجر شدید زخمی ہوگئے، جبکہ کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، گاڑی میں پھنسے افراد کو نکالا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔حادثے میں کنڈیارو کے رہائشی سرفراز کلہوڑو، عابد علی عباسی، مدثر سہتو، غلام نبی نانگورو، ادریس کلہوڑو، تنویر احمد کلہوڑو، آچر کلہوڑو، محمد ہارون کلہوڑو، اصغر کلہوڑو اور ولایت حسن کوندھر شدید زخمی ہوئے۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال سکرنڈ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بعض زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں پی ایم سی اسپتال نواب شاہ ریفر کر دیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ تاجر کراچی کی مویشی منڈی میں قربانی کے جانور فروخت کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقے کنڈیارو واپس جا رہے تھے۔

