سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) کلاسوالا کے محلہ گہنے شاہ دربار کے رہاٸشی میاں ہارون نے معمولی بات پر مشتعل ہو کر چھوٹے بھاٸی میاں عثمان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور لے جایا گیا۔ یہاں ابتداٸی طبی امداد کے بعد زخمی کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ریفر کردیا گیا مگر زخمی میاں عثمان زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں بھاٸی عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم تھے لیکن کچھ روز قبل سعودی عرب میں بھی دونوں بھائیوں کی معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جبکہ قاتل اور مقتول دونوں شادی شدہ تھے اور دونوں کے چار چار بچے ہیں۔ پولیس تھانہ صدر پسرور نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

