لندن:امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ میں مزید شدت نہ آنے کے امکانات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور اس کے اثرات کے تحت پاکستان میں بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
جمعرات کو ایشیائی مارکیٹس کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 97 سینٹ یعنی 1.03 فیصد کمی کے ساتھ 93.65 ڈالر فی بیرل پر کیے گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے سودے 1.14 ڈالر یعنی 1.29 فیصد کی کمی کے ساتھ 86.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے۔
اس سے قبل دونوں بنیادی بینچ مارکس میں گزشتہ سیشن کے دوران 8 فیصد سے زائد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی جو 31 اگست کے بعد کم ترین سطح ہے۔
مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کی فتح، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

