سرائے سدھو(را ناصر علی شادابی سے) خاوند کی غیر فطری بدفعلی عمل کا شکار خاتون(ر) بی بی مبینہ انفیکشن پھیلنے پر علاج کے دوران دم توڑ گئی ایف آئی آرمیں 302 دفعات کا اضافہ پولیس نے ملزم خاوند کو گرفتار کرلیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ چھب کلاں کی حدود میں خاوند محمد آصف گجر کی اپنی بیوی سے نشہ دیکر مبینہ غیر فطری عمل بدفعلی کرنے پر خاتون کے جسم میں انفیکشن پھیل گیا جسے علاج کیلئے نشتر ہسپتال ملتان داخل کیا گیا تھا جو زہریلا مواد جسم میں پھیلنے سے دوران علاج جاں بحق ھوگئی پولیس نے ایف آئی آرمیں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کردیا اور فرار ملزم خاوند محمد آصف کو جدید ٹیکنالوجی آئی ٹی سسٹم کے ذریعے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے ، جبکہ عدالت نے اندراج مقدمہ میں غفلت برتنے پر ڈی پی او خانیوال کی طرف سے درج سابق ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں ذیشان حیدر کے خلاف درج مقدمہ سے ایس ایچ اوکو ڈسچارج کردیا ہے –

