سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) عیدالاضحیٰ کے انتظامات کرنے کے سلسلہ میںضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہو گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں قائم قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیل پوائنٹس پر صفائی، سکیورٹی، پینے کے پانی، پارکنگ اور شہری سہولیات کا معائنہ کیا گیا جبکہ متعلقہ آفیسران کو بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
شہریوں کی سہولت کیلئے تمام سیل پوائنٹس پر مناسب انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ خریداروں اور بیوپاریوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔

