کبیروالا(راناصرعلی شادابی سے ) بیوی سے مبینہ غیر فطری عمل اور تشدد ،انصاف میں رکاوٹ بننے پرڈی پی اوکا نوٹس،دوتھانیدارگرفتار،ڈی ایس پی کو معطل کردیا۔ تفصیل کے مطابق ضلع خانیوال تھانہ چھب کلاں چک نمبر 74 بی / 15 ایل کی رہائشی( ر) بی بی دختر حاجی احمد علی کے ساتھ خاتون کے خاوند محمد آصف ولد محمد یسین گجر سکنہ 74 بی / 15 ایل نے نشہ کی حالت میں مبینہ غیر فطری عمل بدفعلی کی اور روکنے پر تشدد کا نشانہ بنایا خاتون نے خاوند کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ چھب کلاں درخواست گزاری مگر ایس ایچ او نے مقدمہ نمبر 488/26 بجرم 376 ت پ میں حقائق چھپاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے میں غیر ضروری تاخیری کا مظاہرہ کیا ۔معاملہ ڈی پی او خانیوال کے نوٹس میں آنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال نے سابق ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں ذیشان تھیم کے خلاف حقائق چھپانے اور مقدمہ درج کرنے میں تاخیری پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کروادیا اور تھانہ کچا کھوہ کی حوالات میں بند کردیا ۔ جبکہ موجودہ ایس ایچ او محمد رمضان گل کو بھی مقدمہ ہذا میں نامزد کردیا جبکہ غفلت اور بروقت مقدمہ درج کرنے میں رکاوٹ ڈالنے پر ڈی ایس پیمیاں چنوں مرزا محمد صدیق کو بوجہ نااہلی معطل کردیا-
بیوی سے مبینہ غیر فطری عمل اور تشدد ،انصاف میں رکاوٹ بننے پرڈی پی اوکا نوٹس،دوتھانیدارگرفتار،ڈی ایس پی کو معطل کردیا

