سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )
ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان کا نثار صدیقی ٹاؤن کے زیرِ اہتمام قائم مویشی منڈی کا دورہ، مویشی مالکان، بیوپاریوں اور شہریوں سے ملاقات، فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیںڈی سی سکھر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور، ٹاؤن انتظامیہ اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی،، پارکنگ، پینے کے پانی، روشنی، شکایتی مرکز اور آن لائن بینکنگ سسٹم سمیت دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور ٹھیکیدار سے انتظامات، فیسوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی

