ٹانک (بیورو رپورٹ)
میڈیا کی جانب سے نشاندہی کیے گئے اہم عوامی مسئلے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ٹانک عابد خان محسود نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ذمہ دار افسران کی بہترین کارکردگی کی مثال قائم کر دی۔ زیرِ تعمیر ٹاؤن ہال گراؤنڈ کی پویلین کے قریب خطرناک انداز میں گزرنے والی بجلی کی تاروں کے معاملے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان اور ایکسین پیسکو سے ہنگامی رابطہ کیا، جس کے نتیجے میں حفاظتی اقدامات کے تحت فوری طور پر ان تاروں میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عابد خان محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات ناگزیر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان کی خصوصی ہدایات پر معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا اور جلد ہی مستقل بنیادوں پر بجلی کی تاروں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں اور شہریوں کو محفوظ ماحول میسر آسکے۔

