صوابی (حق نوازخان)
تحصیل ٹوپی بار کونسل میں سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں کے اہم فیصلہ جات اور قانونی کتب پر مشتمل جدید ڈیجیٹل و فیزیکل لائبریری کا افتتاح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یامین ثناء نے کردیا۔ اس سلسلے میں تحصیل ٹوپی بار ایسوسی ایشن کے کانفرنس ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وکلاء برادری، سماجی و سیاسی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحصیل ٹوپی بار ایسوسی ایشن نصیر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹوپی میں جوڈیشری کے قیام کے آغاز سے وکلاء برادری نے اپنی ذاتی قربانیاں دے کر عوام کو فوری، سستا اور آسان انصاف فراہم کرنے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتمان لویہ جرگہ رجسٹرڈ، تحصیل ٹوپی پریس کلب، بار ایسوسی ایشن، سیاسی و سماجی قائدین اور بالخصوص خانزادہ شاہ نواز خان کی مسلسل کاوشوں سے یہ اہم منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔
ٹوپی بار کونسل میں اہم فیصلہ جات اور قانونی کتب پر مشتمل جدید ڈیجیٹل و فیزیکل لائبریری کا افتتاح

