دیر بالا(بیورو نیوز)سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر محمد طاہر نے سرکل اوسوڑی کے مختلف پراٸمری مدارس کا اچانک معاٸنہ کیا ،ایس،ڈی او واڑی نے گورنمنٹ مکتب پراٸمری سکول نالہ،گورنمنٹ پراٸمری سکول موھا شریف،اورگرنمنٹ پراٸمری سکول باغ کا معاٸنہ کیا اور اساتذہ کی حاضری چیک کی اور مختلف کلاسز کی تعلیمی قابلیت اور حا لت کا جاٸزہ لیا ایس ،ڈی،او نے اپنے دورے کے دوران اساتذہ کو اپنے فراٸض منصبی بطریق احسن نبھانے اور طلبا کے ساتھ نرمی سے پیش انے کی ہدایات جاری کٸے ۔سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر محمد طاہر نے اساتذہ کو زیادہ بچے داخل کرانے کی بھی ہدایات جاری کٸے ،دریں اثنا ہمارے ڈسٹرکٹ رپورٹر سدیس شیخ سے گفتگو کرتے ہوٸے انہوں نے کہا کہ رواں سال کے لیے ہم نے دس ہزار بچوں کو داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا اور اس میں ہم نے اٹھ ہزار بچوں کو داخلہ دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور باقی دو ہزار کا ہدف حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں جوکہ بہت جلد ٹریس کیا جاٸے گا۔
سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر واڑی نے سرکل اوسوڑی کے مختلف پراٸمری سکولوں کا اچانک معاٸنہ کیا

