سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) سیالکوٹ میں گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں یوٹیوپر شاہ زیب اور ہسپتال میں تعینات سیکورٹی گارڈوں کے درمیان ہاتھا پائی۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ زیب اور اس کے ساتھی مذکورہ ہسپتال میں پتھیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں متعلقہ ڈاکٹر سے ملنے کے لئے جانے لگے تو ہسپتال میں موجود گارڈوں نے شاہ زیب اور اس کے ساتھیوں کو مذکورہ ڈیپارٹمنٹ میں جانے سے روکا اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا جبکہ گارڈوں نے شاہ زیب اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور تشدد بھی کیا۔
سیالکوٹ ٹیچنگ ہسپتال میں یوٹیوبر اور ہسپتال میں تعینات سیکورٹی گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی

