سیالکوٹ(سلیم احمد اعوان شیخو)ہریریمانا فاتو جمہوریہ روانڈا کی پاکستان میں تعینات سفیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دورہ کیا ۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس، سید احتشام مظہر، صدر، ایس وی پی محمد مراد ارشد، سلمان شیخ، نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) اور ایگزیکٹو باڈی ممبران نے پرتپاک استقبال کیا۔ ہریریمانا فاتو، جمہوریہ روانڈا کی سفیر نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے، ممکنہ کاروباری مواقع کی نشاندہی اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لکوٹ کی برآمدات پر مبنی صنعتی طاقت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور روانڈا حکومت بھی چاہتی ہے سیالکوٹ کی ہنر مندوں کی بنائی عالمی معیار کی بنی مصنوعات افریقی ممالک برآمد کی جائیں، اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس نے سپاس نامہ میں بزنس کمیونٹی کے عالمی معیار کے اداروں سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایئر سیال، ڈرائی پورٹ اور سیالکوٹ معیاری مصنوعات پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کے آخر میں صدر چیمبر آف کامرس، سید احتشام مظہر، صدر، ایس وی پی محمد مراد ارشد، سلمان شیخ، نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI)سابق صدر خاور انور خاوجہ نے . ہریریمانا فاتو، جمہوریہ روانڈا کی پاکستان میں تعینات سفیر کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔
ہریریمانا فاتو جمہوریہ روانڈا کی پاکستان میں تعینات سفیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ، سیالکوٹ چیمبر دورہ کیا

