نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں) اولڈ نواب شاہ کے علاقے ہاشم ٹاؤن میں المدینہ ہوٹل کے سامنے ریلوے ٹریک پر پیش آنے والے ہولناک حادثے میں ایک شہری ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت افضل زرداری ولد اکبر زرداری کے نام سے ہوئی ہے، جو چوہدری برکت کے گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب افضل زرداری ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ضروری امدادی و قانونی کارروائیاں انجام دیتے ہوئے نعش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ علاقے میں حادثے کے باعث فضا سوگوار دیکھی گئی۔

