نوابشاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)محکمۂ سوشل ویلفیئر اینڈ چائلڈ پروٹیکشن شہید بینظیرآباد کے زیرِ اہتمام، سماجی تنظیم ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہاری ماڈل اسکول افضال شاہ ٹاؤن لائن پار نوابشاہ میں قومی یگانگت، حب الوطنی، انسدادِ انتہاپسندی اور تحفظِ اطفال کے موضوع پر ایک پُروقار آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔سیمینار کے دوران افواجِ پاکستان کی جانب سے “معرکۂ حق آپریشن بنیان المرصوص” میں انجام دی جانے والی جرأت مندانہ خدمات، لازوال قربانیوں اور دفاعِ وطن کیلئے پیش کردہ کردار کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام محمد سھتو، صدر ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن اکرم خاصخیلی اور دیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ قومی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں قومی اتحاد، اخوت، رواداری، برداشت اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینا ناگزیر ہوچکا ہے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور پائیدار امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرتضیٰ گوہر، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ذوالفقار رند، منظور احمد ملاح، مسلم فاروق سمیت مختلف سماجی، تعلیمی، فلاحی اور سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔
نوابشاہ :قومی یگانگت، حب الوطنی اور انسدادِ انتہاپسندی کے فروغ کیلئے سیمینار

