راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو اضلاع کچھی اور خاران میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد کر کارروائی کرتے ہوئے بھاری پراکسی فتنۃ الہندوستان سے منسلک 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج سے منسلک دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر یکم نومبر2026 کو کارروائیاں کیں اور 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ضلع کچھی کے علاقے سنی میں انٹیلیجینس بیسڈ کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے شہر میں روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی سے اس کو ناکام بنا دیا گیا، اس موقع پر بھارت اسپانسرڈ 17 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ ایک اور کارروائی ضلع خاران میں کی جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اڑا دیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے، جو بھارتی اسپانسرڈ خوارج تھے، ان کے قبضے سے بھی اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا 25 سالہ سپاہی حکمت اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی، جن کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک سے تھا۔
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں،فتنہ الخوارج کے 17 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا اہلکار شہید

