شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل سے) حضرت پیر باباجی رحمت علی شاہ المعروف بابا کالا سرکار شاہی جوہری کے عرس مبارک کی تقریبات کا اعلان کردیا گیا، حضرت پیر باباجی رحمت علی شاہ المعروف بابا کالا سرکار شاہی جوہری لجپال باکمال کا سالانہ عظیم الشان عرس مبارک 20 اور 21 مئی 2026 کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔ انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ عرس کی تقریبات باباجی غلام عباس سرکار کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوں گی۔ تقریبات میں محفلِ نعت، ذکر و اذکار، قوالی، خصوصی دعا اور لنگر کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ زائرین کے لیے خصوصی انتظامات بھی مکمل کیے جا رہے ہیں
شیخوپورہ :باباجی رحمت علی شاہ المعروف بابا کالا سرکار شاہی جوہری کا دوروزہ عرس شروع

