Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نئی تجاویز بھی مسترد،ایران کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، وہ جانتے ہیں جلد کیا ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن: (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ڈیل کے سلسلے میں تہران کو کسی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
    نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، امریکی کوششوں پر ایران کے حالیہ ردعمل کے بعد، صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ رعایتیں دینے کے لیے "اوپن” (تیار) نہیں ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ تہران کے رویے سے "مایوس” ہیں، تو انہوں نے نفی میں جواب دیا، تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ ایران مزید امریکی کارروائی کے خطرے کو سمجھتا ہے۔
    دوسری طرف : ‘ایکزیوس’ کی رپورٹ کے مطابق، ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی تازہ ترین تجویز میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی اور یہ کسی معاہدے کے لیے نا کافی ہے۔ امریکی اہلکار کے مطابق، اگر ایران نے اپنا موقف نہ بدلا تو امریکا کو ‘بموں کے ذریعے’ مذاکرات جاری رکھنے پڑیں گے۔
    صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا، "میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ وہ (ایرانی) پہلے سے کہیں زیادہ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہم—جلد کیا ہونے والا ہے۔”
    ماضی میں اپنی اس تجویز کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ کیا وہ ایرانی یورینیم کی افزودگی پر 20 سالہ پابندی قبول کر سکتے ہیں، ٹرمپ نے کہا: "میں اس وقت کسی بھی چیز کے لیے تیار نہیں ہوں۔” انہوں نے اس کی مزید وضاحت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا، "میں واقعی آپ سے اس بارے میں بات نہیں کر سکتا۔ بہت سی چیزیں ہو رہی ہیں۔”
    رپورٹ کے مطابق، چین سے واپسی کے بعد صدر ٹرمپ نے ہفتے کے آخر میں ورجینیا میں اپنے گولف کلب میں اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کیے، جبکہ منگل کو مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ اتحادی ان پر ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
    ان دعوؤں کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ ایران جوہری مسئلے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے واشنگٹن کو تھکانے یا وقت گزارنے کی کوشش کر رہا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے "یہ نہیں سنا۔”
    انہوں نے کہا، "میں کچھ نہیں سن رہا ہوں، میں آپ سے اس بارے میں بات نہیں کر سکتا۔”صدر ٹرمپ نے مزید کہا، "یہ ایک مذاکرات (Negotiation) ہیں۔ میں بیوقوف نہیں بننا چاہتا۔”

    Related Posts

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےسعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    یونان : جنگلات میں آگ لگانے کے الزام میں اسرائیلی سیاح گرفتار، یورپ آتشزدگی میں بھی اسرائیل ملوث ہے!

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی 9 روزہ ہڑتال 40 دن کے لیے موخر

    مقبول خبریں

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےسعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    یونان : جنگلات میں آگ لگانے کے الزام میں اسرائیلی سیاح گرفتار، یورپ آتشزدگی میں بھی اسرائیل ملوث ہے!

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی 9 روزہ ہڑتال 40 دن کے لیے موخر

    مون سون کا چھٹا سپیل: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    محمد نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر تفصیلی غوروخوض

    بلاگ

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.