جیکب آباد رپورٹ مجیب کھوسو
جیکب آباد ٹھل کے قریب پولیو ورکر پر مبینہ حملہ، ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں نصر محمد بروہی میں پولیو مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر پروین کھوسو پر مبینہ حملہ کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق حملے میں پروین کھوسو زخمی ہوگئیں جبکہ واقعے میں ملوث ملزم بشیر بروہی کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ہیلتھ ورکر بشریٰ آرائیں اور اسسٹنٹ کمشنر غلام عباس سدھایو دلمراد تھانے پہنچ گئے جہاں واقعے سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں اور مزید کارروائی کا جائزہ لیا گیا، پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

