دیر بالا (محمودریاض سے)واڑی کے علاقہ دسکوڑ پائین میں افسوسناک ٹریفک حادثہ جہاں فیلڈر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کھائی میں گرتے ہی بری طرح متاثر ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور لاش و زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر فوری طور پر واڑی اسپتال منتقل کر دیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، تاہم بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق نوجوان اورزخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان اوربڈالئ جانگیر آباد سے بتایا جاتا ہے
دیر بالاگاڑی گہری کھائی میں جا گری،نوجوان جاں بحق، خواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی

