سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو ) ہیڈ مرالہ ڈھلے والی سے ممبر صوبائی اسمبلی رانا عارف اقبال ہرناہ کی کوشش سے نہر مرالہ راوی لنک کینال کو فوری طور پر بند کر دیا گیا گزشتہ روز ڈوبنے والے دونوں۔بہن بھائی کی لاشوں کو ریسکیورز 1122 نے نکال کے لواحقین کے سپرد کر دیا ہے۔ سوموار کے روز ریسکیو 1122 نے آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا تو جائے حادثہ سے پہلے بھائی کی لاش ملی اور چند گھنٹوں بعد بہن کی لاش بھی مل گئی۔ تقریبا 600میٹر کے فاصلہ سے ڈیڈ باڈیز کو تلاش کیا گیا۔
سیالکوٹ:ڈوبنے والے دونوں بہن بھائی کی نعشوں کونہرسے نکال کے لواحقین کے سپرد کر دیاگیا

