بلوچستان( رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب)حکومتِ بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے مختلف سرگرمیوں پر 30 روز کیلئے پابندی عائد کردی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور استعمال، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری، گاڑیوں میں کالے شیشے، بغیر رجسٹریشن موٹرسائیکلوں کی آمدورفت، اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، دھرنوں اور ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا دیگر ذرائع سے شناخت چھپانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جاسکے اور مشکوک عناصر کی نگرانی ممکن بنائی جاسکے۔
بلوچستان میںدفعہ 144 نافذ، اجتماعات، جلوس، دھرنوں اور ریلیوں پر مکمل پابندی لگ گئی

