پسرور(محمد اشفاق سے) بڈیانہ پولیس کی نااہلی بے نقاب، شہری لٹتے رہے ملزمان آزاد گھومنے لگے تھانہ بڈیانہ کی حدود میں 20 روز قبل چونڈہ کے شہری سے آئی فون 14، موبائل، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا مگر پولیس حسبِ روایت صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہی۔ واردات کو کئی دن گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ پولیس روایتی سستی، غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ عوام نے آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ سے فوری نوٹس لے کر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

