نوابشاهہ(رپورٹ نفیس آرائیں)
مسجد روڈ پر واقع الحبیب بینک سے کیش رقم نکلوا کر آنے والے وقار احمد ولد لیاقت علی سکنہ ایسرپورہ نواب شاہ سے 3 نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی چھین لی اور کار میں سوار ہو کر فرار ہونے لگے۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے تعاقب کرنے پر سوسائٹی ایریا موڑ کے قریب ملزمان کی کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعد 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت کاشف پرویز ولد محمد علی ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے مبینہ طور پر چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 3 موبائل فون بھی برآمد کر لیے ہیں جبکہ حادثے کا شکار کار کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اے سیکشن پولیس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
نواب شاہ،شہریوں کی بہادری نے ڈکیتی ناکام بنادی، ڈاکوؤں کی کار حادثے کا شکار، زخمی ڈاکو گرفتار، ساتھی فرار

