ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فری صحت کیمپ کا سلسلہ جاری ہے۔
صحت کیمپ کے دوسرے روز کا افتتاح سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر میاں اسدالرحمن نے کیا۔
اس موقع پر میاں اسدالرحمن نے صوبائی حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فری صحت کیمپ عوام کے لیے نہایت مفید ثابت ہو رہے ہیں۔
صحت کیمپ میں آج بھی مریضوں کا مفت معائنہ جاری رہا، جبکہ مختلف شعبہ جات کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی موجود ہیں جو شہریوں کو مفت طبی مشورے اور علاج فراہم کر رہے ہیں۔

