Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہندوستان میں مسلمانوں کی عبادت گاہیں نشانے پر؛ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے تاریخی کمال مولا مسجد کو مندر قرار دے دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اندور/دھار: ہندوستان میں انتہا پسند ہندو تنظیموں آر ایس ایس (RSS) اور حکمران جماعت بی جے پی (BJP) کی جانب سے اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے مذہبی تشخص اور عبادت گاہوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کے سلسلے میں ایک اور بڑی اور تشویشناک پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے آج، جمعہ 15 مئی کو، ایک متنازعہ فیصلہ سناتے ہوئے تاریخی کمال مولا مسجد کو ہندو مندر قرار دے دیا ہے۔
    اس فیصلے نے ہندوستان بھر کی مسلم کمیونٹی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید بے چینی اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے، کیونکہ اسے بابری مسجد کے بعد مساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کی ہندوتوا مہم کا ایک اور تسلسل دیکھا جا رہا ہے۔
    مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے 12 مئی کو حتمی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسے آج سنایا گیا۔ یہ طویل مدتی تنازعہ مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں واقع ایک تاریخی یادگار کے بارے میں ہے۔
    مسلمان اس یادگار کو صدیوں پرانی کمال مولا مسجد مانتے ہیں اور یہاں باقاعدگی سے نماز ادا کرتے رہے ہیں۔
    ہندو انتہا پسندوں کا دعویٰ: بی جے پی اور آر ایس ایس کی پشت پناہی رکھنے والی ہندو تنظیمیں اس جگہ کو ‘بھوج شالا’ کہتی ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دیوی سرسوتی (واگ دیوی) کے لیے وقف ایک قدیم مندر ہے۔
    ہندو بنیاد پرستوں کی جانب سے اس جگہ پر قبضے کے لیے طویل عرصے سے مہم چلائی جا رہی تھی، اور آج کے عدالتی فیصلے نے ان کے ایجنڈے کو قانونی جواز فراہم کر دیا ہے۔
    عدالتی فیصلے کے پیش نظر، دھار اور خاص طور پر مسجد کمپلیکس کے آس پاس کے علاقوں میں پولیس نے حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کر دیے ہیں۔ مسلم کمیونٹی میں اس فیصلے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، تاہم پولیس کی بھاری نفری کی وجہ سے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
    مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اقلیتوں کو یہ باور کرانے کی کوشش ہے کہ ہندوتوا کے غلبے والے ہندوستان میں اب ان کے مذہبی حقوق اور تاریخی آثار محفوظ نہیں ہیں۔
    ناقدین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب سے مودی حکومت اقتدار میں آئی ہے، بی جے پی اور آر ایس ایس نے ‘پلیسز آف ورشپ ایکٹ’ (Places of Worship Act) کی دھجیاں اڑاتے ہوئے متعدد مساجد پر دعوے ٹھونک دیے ہیں۔ وارانسی کی گیان واپی مسجد اور متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کے بعد کمال مولا مسجد کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندو انتہا پسند اب عدلیہ کو استعمال کر کے ہندوستان کو ‘ہندو راشٹرا’ بنانے کے اپنے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔
    یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ مسلم کمیونٹی کا عدلیہ پر اعتماد مزید متزلزل ہو رہا ہے، اور وہ خود کو اپنے ہی ملک میں بے بس محسوس کر رہے ہیں۔

    Related Posts

    بچوں کی صحتِ دندان سے متعلق دو روزہ آگاہی و فری ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا انعقاد

    کمسن طالبہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    عبرت کا نشان بنتا ڈی ایس پی ٹریفک گوجرانولہ خود سفارشیں ڈھونڈنے لگا

    مقبول خبریں

    ہندوستان میں مسلمانوں کی عبادت گاہیں نشانے پر؛ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے تاریخی کمال مولا مسجد کو مندر قرار دے دیا

    انمول پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر، اشتہاری قرار کیوں نہ دیا جاسکا؟

    چین امریکا مذاکرات بھی بے فائدہ، تیل کی عالمی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

    چاہتے ہیں نیوکلئیر ایرانی ہتھیار نہ ہوں،آبنائے ہرمز کھلی رہے، ٹرمپ، چینی گلابوں کےبیج تحفہ بھیجوں گا، صدر شی

    آئی ایم ایف کا بجٹ! عوام ہوشیار، گیس ،پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کا نیا طوفان

    بلاگ

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.