Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’پنکی‘ کا منشیات نیٹ ورک افریقہ تک پھیلنے کا انکشاف، کروڑوں کی ٹرانزیکشنز کا سراغ لگا لیا گیا، ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کی پریس کانفرنس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: کراچی پولیس کےسربراہ آزاد خان  نے منشیات کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی کے خلاف جاری تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس گروہ کے تار بین الاقوامی سطح پر غیر ملکیوں اور لاہور میں مقیم سہولت کاروں سے جڑے ہوئے ہیں۔ تفتیش کا دائرہ کا ر وسیع کردیا گیا کیس میں  افریقی باشندے اور لاہور کنکشن   کا انکشاف ہوا ہے

    سینٹرل پولیس آفس (CPO) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (AIG) کراچی، آزاد خان نے بتایا کہ تفتیشی حکام نے ایسے شواہد جمع کر لیے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد غیر ملکی باشندے پنکی کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔     پولیس کے مطابق، لاہور میں مقیم 6 سے 8 غیر ملکی افراد اور کچھ خواتین اس نیٹ ورک کو چلانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔حکام اس پہلو پر غور کر رہے ہیں کہ یہ معاملہ محض مقامی منشیات فروشی کا نہیں بلکہ ایک منظم بین الاقوامی جرم (Transnational Organized Crime) کی شکل اختیار کر چکا ہے۔_ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے بتایا کہ پولیس نے ملزمہ پنکی کے مالیاتی لین دین کا سراغ بھی لگا لیا ہے۔اب تک ایک ایسا بینک اکاؤنٹ سامنے آیا ہے جس سے ہزاروں ٹرانزیکشنز کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔اس رقم میں سے 90 لاکھ روپے سے زائد ‘انا’ (Ana) نامی ایک اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔

    تفتیش میں پتہ چلا صرف سندھ میں 20 مقدمات ہیں، 6 مقدمات میں انمول عرف پنکی بری ہوچکی ہے  ان کا کہنا تھا کہ پنکی نے 2018 سے کام شروع کیا تھا ۔ جب کراچی میں پولیس کے ریڈار پر آئی تو لاہور شفٹ ہوگئی اور وہاں سے آن لائن کام کرتی رہی۔آئی جی سندھ کے مطابق ایک سے ڈیڑھ سال پرانے ایک اکاؤنٹ میں تقریباً 3 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں، جبکہ لاہور کی ایک خاتون کے نام پر 90 لاکھ روپے سے زائد کی مالی لین دین کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق کل رات ایک اور گھر پر چھاپے کے دوران مبینہ طور پر ک و ک ی ن بھی برآمد ہوئی ہے، اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    انمول عرف پنکی کو رواں ہفتے کراچی میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کے مشترکہ چھاپے کے دوران ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کے خلاف منشیات کی برآمدگی اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے دو الگ الگ مقدمات درج ہیں۔بدھ کے روز کراچی کی ایک عدالت نے پولیس کو ملزمہ سے مزید تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی پرانی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مار کر وہاں موجود منشیات ضبط کر لی گئی ہیں، جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کا کہنا تھا کہ اس نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ منشیات کی اس سپلائی چین کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔

    Related Posts

    تین دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات مہنگی

    چکوال: جوئے کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، 6 ملزمان گرفتار، نقدی و موبائل برآمد

    زرعی اجناس کی قیمتوں میں شفافیت کے لیے پورٹل اور موبائل ایپ متعارف: سکھر میں تربیتی ورکشاپ

    مقبول خبریں

    تین دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات مہنگی

    گوجرانوالہ : مریم نواز کا دورہ، الیکٹرو بس سروس کا آغاز اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ مارچ تک مکمل کرنے کا حکم

    سوشل میڈیا پر دعوے غلط، مکہ میں ایک شخص کو لوگوں میں خوف پھیلانے پر گرفتار کیا گیا: سعودی حکام

    قصور، انڈین فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی

    برطانیہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، مہنگائی کی لہر

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.