سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) تھانہ موترہ کی حدود میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ستھرا پنجاب کا ورکر زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ موترہ کے علاقہ آدم کے چیمہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ستھرا پنجاب کا ورکر 23 سالا علی حسن شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علی حسن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈمپر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

