Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹاؤن کمیٹی دوڑ کا منفرد احتجاج کامیاب، واپڈا کی زیرو لوڈشیڈنگ معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں) دوڑ شہر میں غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ٹاؤن کمیٹی دوڑ اور واپڈا حکام کے درمیان جاری کشیدگی اُس وقت شدت اختیار کر گئی جب ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ نے واپڈا دفتر کے باہر منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل شہر میں زیرو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر ابتدائی طور پر محدود مدت تک عملدرآمد کیا گیا، تاہم بعد ازاں واپڈا حکام کی جانب سے دوبارہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، جس کے باعث شہری حلقوں میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پایا جانے لگا۔شہریوں کی مسلسل شکایات اور بجلی کی ابتر صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی ہدایت پر ٹاؤن کمیٹی کی گاڑیوں کے ذریعے شہر سے کچرا اٹھا کر واپڈا دفتر کے مرکزی گیٹ کے سامنے رکھ دیا گیا اور بھرپور احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران واپڈا عملہ دفتر سے غائب رہا، جبکہ مشتعل مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی فراہمی میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی دوڑ کا یہ منفرد احتجاج بالآخر رنگ لے آیا، جس کے بعد واپڈا انتظامیہ نے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی چوہدری وسیم افضل راجپوت سے رابطہ کرتے ہوئے شہر میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے اور قبل ازیں طے شدہ زیرو لوڈشیڈنگ معاہدے پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے کہا کہ شہریوں کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جلد ریلیف فراہم کیا جائے گا، جبکہ واپڈا حکام نے بھی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
    شہری و سماجی حلقوں نے احتجاج کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب شہر میں بجلی کی فراہمی کے نظام میں واضح بہتری آئے گی اور عوام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات مل سکے گی۔a

    Related Posts

    آچاریہ پرمہنس کا انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان، اداکار عامر خان کو مارنے والے کو 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان، پولیس اور خفیہ محکمہ خاموش

    بھوک ہڑتال ہوگی ختم یا احتجاج رہے گا جاری؟ کیا راکھی ساونت کی پیشکش پر آمادہ ہوں گے سونم وانگچک؟

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    مقبول خبریں

    آچاریہ پرمہنس کا انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان، اداکار عامر خان کو مارنے والے کو 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان، پولیس اور خفیہ محکمہ خاموش

    بھوک ہڑتال ہوگی ختم یا احتجاج رہے گا جاری؟ کیا راکھی ساونت کی پیشکش پر آمادہ ہوں گے سونم وانگچک؟

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    امریکی میزائل حملوں میں 7 ایرانی فوجی ہلاک، تہران کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    امریکی سائنسداں کو چین نے یرغمال بنایا، جوہری تجربات چھپانے کی ٹیکنالوجی میں لے گا مدد

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.