نواب شاہ( رپورٹ: نفیس آرائیں)
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تعلقہ پولیس کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں گٹکا برآمد، ملزم گرفتارایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے دوران تعلقہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او تعلقہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دورانِ سنیپ چیکنگ ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے ممنوعہ Zara گٹکا مین پڑی کے 286 پیکٹ برآمد کر لیے گئے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، جس کی شناخت اللہ بخش ولد اربیلو قندرانی، سکنہ ضلع جیکب آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم ضلع کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک سے وابستہ ہے، جسے تعلقہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ تعلقہ میں مقدمہ نمبر 71/2026 درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں سندھ گٹکا اینڈ مین پڑی ایکٹ (SGMA) کی دفعات 4/5/8 شامل کی گئی ہیں۔


