نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا سخت نوٹس، تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی بروقت کارروائی، 48 گھنٹوں میں اندھے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزمان گرفتارشہید بینظیر آباد پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی حکمتِ عملی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے ملنے والی نوجوان لڑکی کی لاش کے اندھے قتل کا معمہ محض 48 گھنٹوں میں حل کر لیا۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، سمیر نور چنہ کے خصوصی احکامات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد مجیب لکھمیر اور صدورو خان لکھمیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے نوجوان لڑکی عالیہ لکھمیر کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ اور ان کی ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ، ہیڈ محرر اور تفتیشی ٹیم نے جدید تکنیکی وسائل، خفیہ معلومات اور مسلسل شب و روز محنت کے ذریعے صرف 48 گھنٹوں کے اندر قتل میں ملوث اصل کرداروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتولہ کو اس کے دیور اور سسر نے مبینہ طور پر کاروکاری کے جھوٹے الزام کے تحت فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے
تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی بروقت کارروائی، 48 گھنٹوں میں اندھے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزمان گرفتار

