چنئی، بھارت: تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کے سربراہ سی جوزف وجے بھارتی ریاست تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو چنئی کے جواہر لعل نہرو انڈور اسٹیڈیم میں ستاروں سے سجی ایک تقریب میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔ گورنر راجیندر وشواناتھ آرلیکر نے انہیں عہدے کا حلف لیا۔ کئی قومی سیاسی رہنماؤں، پارٹی کے سینئر قائدین اور متعدد فلمی ستاروں نے تقریب میں شرکت کی۔
لوک سبھا قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی چنئی پہنچ کر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ تمل ناڈو کی سیاست میں یہ بڑی تبدیلی اس وقت واقع ہوئی، حال ہی میں ریاستی اسمبلی انتخابات 2026 میں ٹی وی کے 108 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ اکثرچہ ٹی وی کے اکثریت حاصل کرنے میں چوک گئی تاہم وجے نے 234 رکنی اسمبلی میں کم از کم اکثریت کے لیے 118 کا ہندسہ عبور کرنے کے لیے کئی جماعتوں کی حمایت حاصل کی۔ انتخابی نتائج کے فوراً بعد کانگریس پارٹی نے وجے کی حمایت کا اعلان کیا۔ بعد ازاں کمیونسٹ پارٹیاں، ودوتھلائی چروتھائیگل کچی، اور انڈین یونین مسلم لیگ نے بھی وجے کی قیادت میں حکومت کی تشکیل کے لیے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔
#WATCH | Chennai: Lok Sabha LoP & Congress MP Rahul Gandhi and Chief Minister of Tamil Nadu and TVK chief C Joseph Vijay at the Jawaharlal Nehru Stadium in Chennai. pic.twitter.com/ZnkuHNUVxX
— ANI (@ANI) May 10, 2026
اتحادی شراکت داروں اور معاون جماعتوں کی حمایت کے ساتھ ٹی وی کے، کے زیرقیادت بلاک نے قانون ساز اسمبلی کے 120 اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے، جو تامل ناڈو میں حکومت بنانے کے لیے درکار کم از کم 118 اراکین کی اکثریت کو عبور کر چکی ہے۔ اتحادی شراکت داروں کی جانب سے راج بھون کو حمایت کے خطوط جمع کرنے کے بعد گورنر آرلیکر نے وجے کو حکومت بنانے کے لیے باضابطہ طور پر دعوت دی۔

