Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہنٹا وائرس کا شکار بحری جہاز اسپین پہنچ گیا؛ کڑی نگرانی میں مسافروں کی ہنگامی وطن واپسی شروع

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    گزشتہ ماہ ارجنٹائن سے روانہ ہونے والے اس جہاز پر اب تک 3 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جن کا تعلق ہنٹا وائرس سے بتایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ہنٹا وائرس ایک نایاب لیکن خطرناک بیماری ہے جو عام طور پر متاثرہ چوہوں کے فضلے یا پیشاب سے پھیلتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر مسافروں کو بھی طبی امداد کے لیے پہلے ہی جہاز سے نکالا جا چکا ہے۔
    ٹور آپریٹر ‘اوشین وائڈ ایکسپیڈیشنز’ کے مطابق، وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر جہاز کو ساحل سے محفوظ فاصلے پر لنگر انداز کیا گیا ہے۔ مسافروں کو چھوٹی کشتیوں کے ذریعے لایا جا رہا ہے جن میں ایک وقت میں صرف 10 افراد کے سوار ہونے کی اجازت ہے۔
    امریکہ، جرمنی، فرانس، بیلجیم، آئرلینڈ اور نیدر لینڈز نے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے خصوصی طیارے بھیجے ہیں۔
    امریکی مسافر: 17 امریکی مسافروں کو نیبراسکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا جائے گا، جہاں وہ 42 دن تک سخت طبی نگرانی (Quarantine) میں رہیں گے۔
    ہسپانوی مسافر: اسپین سے تعلق رکھنے والے 14 مسافروں کو ملٹری اسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے پی سی آر (PCR) ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ جس کروز جہاز پر ہنتا وائرس پھیلنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، اس میں سوار تمام افراد کو ’انتہائی خطرے والا رابطہ کار‘ (ہائی رسک کانٹیکٹ) سمجھا جانا چاہیے۔ اس لیے ان تمام لوگوں کی 42 دنوں تک مسلسل نگرانی کی جانی چاہیے۔ ڈبلیو ایچ او میں وبائی امراض اور روک تھام کے شعبے کی ڈائریکٹر ماریا وان کرخوف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جہاز پر موجود ہر فرد کو ’ہائی رسک کانٹیکٹ‘ مانا جا رہا ہے۔

    بحری جہاز کی آمد نے کینری آئی لینڈز میں شدید تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ جزائر کے رہنما فرنینڈو کلاویجو نے جہاز کو یہاں لنگر انداز کرنے کی مخالفت کی تھی۔ اس کے علاوہ تینریف کے پورٹ ورکرز نے بھی ممکنہ طبی خطرات اور معلومات کی کمی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
    عالمی ادارہ صحت (WHO) کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ صورتحال تشویشناک ہے، لیکن عام عوام کے لیے اس وائرس کا خطرہ فی الحال کم ہے۔ مسافروں کے انخلاء کے بعد جہاز کو نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم لے جایا جائے گا، جہاں عملہ اترے گا اور پورے جہاز کو کیمیائی طریقے سے ڈس انفیکٹ (Disinfect) کیا جائے گا۔

    Related Posts

    طلبہ کی حمایت میں اتریں عالیہ بھٹ، کمل ہاسن کا بھی تعلیمی نظام پر تشویش کا اظہار، کہا-’’بچوں کو جواب کے بجائے مل رہی ہیں لاٹھیاں‘‘

    محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کے لئے احتجاج، اعظم خان کی حمایت میں آج رام پور پہنچ رہا ہے سماجوادی پارٹی کا وفد

    سی جے پی لیڈران نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے کیا انکار، جنتر منتر پر لاٹھی چارج کے بعد آئی بڑی خبر

    مقبول خبریں

    قومی ٹیم آئندہ سال 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کریگی

    طلبہ کی حمایت میں اتریں عالیہ بھٹ، کمل ہاسن کا بھی تعلیمی نظام پر تشویش کا اظہار، کہا-’’بچوں کو جواب کے بجائے مل رہی ہیں لاٹھیاں‘‘

    سونے کی قیمتوں کوبریک لگ گئی

    سندہ میں افغانیوں سمیت تمام غیر ملکی آبادکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

    خیرپور میں 2 بچے تالاب میں ڈوب گئے

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.