چکوال:(رپورٹ جلیل نقوی)
چکوال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی توسیع کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پانچ کنال سے زائد سرکاری اراضی ہسپتال میں شامل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے محکمہ صحت کو باقاعدہ پروپوزل ارسال کر دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ضلع میں ٹرشری کیئر سہولیات کی کمی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، اور اس منصوبے کو آئندہ مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حتمی فیصلہ حکومت پنجاب کرےگی۔
چکوال،ڈی ایچ کیو ہسپتال کی توسیع کی تجویز، 5 کنال اراضی استعمال کرنے کا منصوبہ


