Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سلائی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت مکمل کرنے والی 33 طالبات کے اعزاز میں تقریب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میر ولی محمد، ڈگو فارم ماندل اور آھوری فارم سمیت دور دراز علاقوں سے آنے والی بچیوں کو پروگرام میں ترجیح دی گئی

    عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

    عمرکوٹ میں پی پی اے ایف اور پی ٹی سی ایل کے اشتراک سے ’’بااختیار وومین‘‘ پروگرام کے تحت سلائی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت مکمل کرنے والی 33 طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں طالبات میں سرٹیفکیٹس اور موبائل فون تقسیم کیے گئے۔
    تفصیلات کے مطابق
    ایک ماہ پر مشتمل تربیتی پروگرام کے دوران طالبات کو سلائی اور ٹیلرنگ کی عملی تربیت فراہم کی گئی، جبکہ اپنے ہنر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تین روزہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اسکلز کورس بھی کروایا گیا۔ پروگرام کا مقصد خواتین کو اپنے ہنر اور مصنوعات کو سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے متعارف کرانے کے قابل بنانا ہے۔تقریب میں رائٹ سلوشن سینٹر کے اونر راجیش کمار، ریپیڈ این جی او کے ڈسٹرکٹ مینیجر قیصر احمد خان، آئی آر ایم کے بختیار، میڈم مینا کماری سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریپیڈ این جی او کے ڈسٹرکٹ مینیجر قیصر احمد خان نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ عمرکوٹ کے دور دراز علاقوں کی بچیوں کو بھی ایسی عملی اور جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جائے جو انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔  میر ولی محمد، ڈگو فارم ماندل اور آھوری فارم سمیت دور دراز علاقوں سے آنے والی بچیوں کو پروگرام میں ترجیح دی گئی۔قیصر احمد خان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں صرف ہنر سیکھنا کافی نہیں، بلکہ اس ہنر کو ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے لوگوں تک پہنچانا بھی ضروری ہے، اسی لیے طالبات کو سلائی اور ٹیلرنگ کے ساتھ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت دی گئی۔یوفون کی جانب سے طالبات کو موبائل فون، مفت سم اور ایک سال کے لیے مفت ڈیٹا بھی فراہم کیا گیا، تاکہ وہ حاصل کردہ ڈیجیٹل مہارتوں کو عملی طور پر بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ہنر اور مصنوعات کو آن لائن فروغ دے سکیں۔تقریب کے اختتام پر طالبات نے پروگرام کے منتظمین اور معاون اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سلائی، ٹیلرنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت انہیں عملی زندگی میں آگے بڑھنے اور باعزت روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

    Related Posts

    سونا ڈگمگا گیا

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    کرم ایجنسی: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم فتنہ الخوارج کاافغان خارجی عبید اللہ سعد 4 دہشتگردوں سمیت ہلاک

    مقبول خبریں

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے اے پی این ایس ، اور سی پی این ای کے وفد کی ملاقات

    مہنگائی کا طوفان بے قابو: اسلام آباد، کراچی اور ملتان میں آٹا مہنگا، غریب فاقوں پر مجبور

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.